کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن، مارک زکر برگ کو بڑی
کامیابی مل گئی
سان فرانسسکو: فیس بک کے بانی مارک زکر برگ دنیا کی تیسری امیر ترین شخصیت بن گئے۔
امریکی جریدے بلوم برگ کی جانب سے جاری ہونے والی رینکنگ کے مطابق ایمازون کے بانی جیف بیزوس اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے بعد اب مارک زکر برگ تیسرے سینٹی بلینیئر بن گئے۔
بین الاقوامی میڈیارپورٹ کے مطابق مارک زکر برگ کے مجموعی اثاثوں کا تخمینہ 102 ارب ڈالر لگایا گیا ہے جس کی بنا پر انہیں دنیا کی تیسر ی امیر ترین شخصیت قرار دیا گیا۔
بلوم برگ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے دوران مارک زکر برگ کے اثاثوں کی ملیت میں بے تحاشہ اضافہ ہوا کیونکہ لاک ڈاؤن اور گھر سے کام کرنے کے دوران لوگوں نے فیس بک پر بہت زیادہ وقت گزارا۔
بلومبرگ بلینیئر انڈیکس کے مطابق رواں سال یکم جنوری سے 9 اگست تک مارک زکر برگ کی دولت میں 23 ارب 30 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق دنیا میں اب تین ہی شخصیات ایسی ہیں جن کے پاس 100 ارب ڈالر سے زائد رقم موجود ہے اسی بنیاد پر انہیں سینٹی بلینیئر قرار دیا گیا ہے۔
قبل ازیں یہ اعزاز لگژری اشیا بنانے والی کمپنی ایل وی ایم ایچ کے مالک برنارڈ آرنالٹ کے پاس تھا مگر اُن کے اثاثوں کی مالیت میں 25 ارب ڈالر کی کمی ہوئی جس کی وجہ سے وہ بلینیئر کلب سے باہر نکل گئے۔
No comments:
Post a Comment
If you have any doubt, please let me know