Monday 27 July 2020

گل پانڑا نے ڈی سی خیبر کی رہائشگاہ پر ویڈیو کیسے بنائی؟ اصل کہانی سامنے آ گئی

پشاور: پشتو کی معروف گلوکارہ گل پانڑا کی ڈپٹی کمشنر خیبر کی سرکاری رہائش گاہ پر ٹک ٹاک ویڈیو کی اصل کہانی سامنے  آ گئی۔ 

ڈی سی ہاؤس لنڈی کوتل میں ٹک ٹاک ویڈیو کے  معاملے  پر  مسلم لیگ (ن) کے رہنما ارباب خضر حیات نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو خط لکھ دیا۔

لیگی رہنما ارباب خضر حیات نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو لکھے جانے والے خط میں بتایا کہ گل پانڑا میری فیملی کے ساتھ لنڈی کوتل گئی تھی۔

ارباب خضر حیات نے خط میں لکھا کہ گل پانڑا سمیت فیملی میں شامل تمام افراد کے چہروں پر ماسک تھے جب کہ گل پانڑہ کی شناخت کو ظاہر نہیں کیا گیا تھا۔

ارباب خضر حیات نے خط میں مزید لکھا کہ اسسٹنٹ کمشنر  نے ہماری فیملی کو دفتر میں چائے کی دعوت دی تھی اور اس موقع پر گل پانڑا نے سبزہ زار میں چند سیکنڈ کی #Geo news#ٹک ٹاک ویڈیو بنائی تھی۔

No comments:

Post a Comment

If you have any doubt, please let me know

Suchy log aur achi kataben...